۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
رهبر معظم انقلاب
تہران میں اس ہفتے کی نماز جمعہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی جائے گی

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں نماز جمعہ کمیٹی نے ایک اعلامیہ میں اعلان کیا ہے کہ تہران میں اس ہفتہ کی نماز جمعہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائے گی۔

اعلامیہ کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

یَا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا إِذَا نُودِیَ لِلصَّلَاةِ مِن یَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَیٰ ذِکْرِ اللَّهِ وَذَرُوا الْبَیْعَ ذَٰلِکُمْ خَیْرٌ لَّکُمْ إِن کُنتُمْ تَعْلَمُونَ۔

انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ اور انقلاب اسلامی کے نئے مرحلے میں داخل ہونے کے موقع پر تہران میں اس ہفتہ کی نماز جمعہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائے گی۔جس میں ملت ایران اپنی بھرپور شرکت سے اسلامی جمہوریہ ایران میں اپنی  یکجہتی ، شان و شوکت اور عظمت کا مظاہرہ کرے گی۔

نماز جمعہ تہران کمیٹی کی جانب سے اس سلسلہ میں مزید معلومات اور اپڈیٹس سے ملت ایران کو آگاہ کیا جاتا رہے گا۔

نماز جمعہ کمیٹی تہران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .